پاکستان

جسٹس فائز عیسیٰ قاضی کی آمد آمد، بندیالی ٹولے دوڑیں، اسٹیبلشمنٹ سے رابطہ

جسٹس فائز عیسیٰ قاضی کے چیف جسٹس بن جانے کے بعد ان کے مستقبل پر سوالیہ نشان لگ چکا ہے اس لئے انہیں بجایا جائے وہ ہر طرح سے تعاون کرنے کے لئے تیار ہیں

اسلام آباد(ویب ڈیسک) جسٹس فائز عیسیٰ قاضی کے چیف جسٹس آف پاکستان نامزد ہونے پر بندیالی ٹولے کی دوڑیں لگ گئیں اور انہوں نے اپنے بچائو کیلئے اسٹیبلشمنٹ سے رابطہ شروع کر دیا۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ سپریم کورٹ کے ہم خیال جج اپنا مستقبل بچانے کے لئے اسٹیبلشمنٹ سے رابطے کرنے لگے ہیں ۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ بندیالی گروپ کے دو ججوں نے عسکری قیادت سے درخواست کی ہے کہ نامزد چیف جسٹس آپ پاکستان جسٹس فائز عیسیٰ قاضی کے چیف جسٹس بن جانے کے بعد ان کے مستقبل پر سوالیہ نشان لگ چکا ہے اس لئے انہیں بجایا جائے وہ ہر طرح سے تعاون کرنے کے لئے تیار ہیں۔ یہ بھی بتایا گیا ہے کہ عسکری ترجمان کی جانب سے رابطہ کرنے والے سپریم کورٹ کے ججوں کو کسی قسم کی مدد یا مداخلت کرنے سے متعلق صاف جواب دے دیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ 17 ستمبر کو جسٹس فائز عیسی قاضی سپریم کورٹ آف پاکستان کے عہدہ کا حلف اٹھائیں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button