پاکستان

جسٹس قاضی فائزعیسیٰ کا مدت ملازمت میں توسیع لینے سےصاف انکار،وزیرقانون اعظم نذیرتارڑ کی تصدیق

وفاقی وزیرِقانون اعظم نذیرتارڑکاکہنا ہےکہ قاضی فائزعیسیٰ توسیع نہیں لینا چاہتے،دوتہائی اکثریت کی بات توتب ہوجب توسیع لینا ہو

اسلام آباد(کھوج نیوز)جسٹس قاضی فائزعیسیٰ کا مدت ملازمت میں توسیع لینے سےصاف انکار،وزیرقانون اعظم نذیرتارڑ کی تصدیق بھی سامنے آگئی۔رپورٹ کے مطابق وفاقی وزیرِقانون اعظم نذیرتارڑکاکہنا ہےکہ قاضی فائزعیسیٰ توسیع نہیں لینا چاہتے،دوتہائی اکثریت کی بات توتب ہوجب توسیع لینا ہو۔ اسلام آباد میڈیا سےگفتگوکرتےہوئےاعظم نذیرتارڑ نےکہا کہ چیف جسٹس نے مجھےاوراٹارنی جنرل کو واضح کہا تھا وہ توسیع کےخواہشمند نہیں۔

انہوں نےکہاکہ چیف جسٹس قاضی فائزعیسیٰ معززشخص ہیں،ان کےبارے میں باربارکہناکہ وہ توسیع لےرہےدرست نہیں۔ وزیرقانون کا کہنا ہےکہ میری میڈیا کےدوستوں سےگزارش ہےاب کسی اورموضوع پربات کرلیں۔ اعظم نذیرتارڑ نےکہاکہ چیف جسٹس کی توسیع پربارباربات کرنا غیرضروری ہے،ہمیں ان کی توسیع کی بات اب چھوڑدینی چاہیے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button