پاکستان

جسٹس قاضی فائزعیسیٰ کو توسیع دینےکی بات درست نہیں،وزیردفاع خواجہ آصف نے وضاحت دیدی

وزیردفاع خواجہ آصف نےکہا ہےکہ مطلوبہ ارکان پورے ہیں، آئینی ترامیم آج ہی پارلیمنٹ میں لائی جائیں گی

اسلام آباد ( کھوج نیوز )جسٹس قاضی فائزعیسیٰ کو توسیع دینےکی بات درست نہیں،وزیردفاع خواجہ آصف نے وضاحت دیدی۔رپورٹ کے مطابق وزیردفاع خواجہ آصف نےکہا ہےکہ مطلوبہ ارکان پورے ہیں، آئینی ترامیم آج ہی پارلیمنٹ میں لائی جائیں گی۔ پارلیمنٹ ہاوس میں میڈیا سےگفتگوکرتےہوئےخواجہ آصف کاکہنا تھاکہ اگراپوزیشن یہ کہہ دے کہ آج ہمیں شکست ہونی ہے، تو پھر تو ان کے پلے کچھ نہیں رہتا، جس نے دکان پر سودا بیچنا ہوتا ہے وہ تو کہے گا میرا سودا بہترین ہے۔ انہوں نے کہا کہ چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کو توسیع دینے کی بات درست نہیں، جو بھی جوڈیشل ریفارمز آئیں گی، وہ اجتماعی نوعیت کی ہوں گی، انفرادی نہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button