پاکستان

جسٹس منصورعلی شاہ کا بطورچیف جسٹس نوٹیفکیشن جعلی قرار

وفاقی وزارت قانون وانصاف نےسوشل میڈیا پر زیرگردش جسٹس منصورعلی شاہ کےبطورچیف جسٹس نوٹیفکیشن کو جعلی قرار دے دیا

اسلام آباد(کھوج نیوز) وفاقی وزارت قانون وانصاف نےسوشل میڈیا پر زیرگردش جسٹس منصورعلی شاہ کےبطورچیف جسٹس نوٹیفکیشن کو جعلی قرار دے دیا۔  اعلامیہ وزارت قانون و انصاف کے مطابق سوشل میڈیا پر جسٹس منصورعلی شاہ کا چلنے والا نوٹیفکیشن جعلی ہے۔ وزارت قانون وانصاف کا کہنا ہے کہ وزارت قانون نے جسٹس منصور کا بطور چیف جسٹس کوئی نوٹیفکیشن جاری نہیں کیا۔ خیال رہے کہ جسٹس منصور علی شاہ سپریم کورٹ کے سینیئر جج ہیں اور موجودہ چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی ریٹائرمنٹ کے بعد چیف جسٹس بنیں گے۔

جسٹس منصور کا بطور چیف جسٹس سوشل میڈیا پر زیر گردش نوٹیفکیشن جعلی ہے: وزارت قانون

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button