پاکستان

جسٹس منصور علی شاہ اچانک امریکہ کیوں گئے؟ اصل حقائق سامنے آگئے

جسٹس منصور علی شاہ 9 ستمبر کو ہونے والی نئے جوڈیشل کی تقریب میں شرکت ہی نہ کر چاہتے ہوں اس لیے یہ امریکہ روانہ ہو گئے ہیں

لاہور(کھوج نیوز) جسٹس منصور علی شاہ بیرون ملک کیوں روانہ ہوئے؟ اس کے پیچھے اصل کہانی کیا ہے؟ تمام حقائق کھل کر سامنے آگئے۔

تفصیلات کے مطابق سینئر صحافی و تجزیہ کا عمران وسیم کا کہنا ہے کہ سپریم کورٹ کے جج جسٹس منصور علی شاہ جو اچانک امریکہ چلے گئے ہیں ان کے پیچھے مختلف حقائق ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ذرائع نے دعوی کیا ہے کہ 9 ستمبر کو نئے سپریم کورٹ میں نئے جوڈیشل سال کی تقریب بھی ہے جس کا باضابطہ طور پر ریفرنس بھی ہوتا ہے اس میں چیف جسٹس تقریر بھی کرتے ہیں اور اس کے بعد ان سب کی بیٹھک بھی ہوتی ہے اور چائے پر ایک دوسرے کے ساتھ ملاقات بھی ہوتی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ بھی ہو سکتا ہے کہ جسٹس منصور علی شاہ 9 ستمبر کو ہونے والی نئے جوڈیشل کی تقریب میں شرکت ہی نہ کر چاہتے ہوں اس لیے یہ امریکہ روانہ ہو گئے ہیں۔ ذرائع کا یہ بھی کہنا تھا کہ جسٹس منصور علی شاہ کی جتنی بھی مصروفیات ہیں پہلے سے طے شدہ ہیں کیونکہ وہ گرمیوں کی چھٹیوں میں صرف چائنہ کے ایک دورے پر گئے تھے اس کے علاوہ وہ سپریم کورٹ میں ہی دستیاب رہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button