جسٹس منصور علی شاہ کا استعفیٰ،سپریم کورٹ کے فاضل جج نےکیا جواب دیا؟
جسٹس منصورعلی شاہ نے صحافی کو جواب دیتےہوئےکہا یہ سب قیاس آرائیاں ہیں، بھاگ کر نہیں جائیں گے، جوکام کرسکتا ہوں، اسےجاری رکھوں گا
اسلام آباد(کھوج نیوز)جسٹس منصور علی شاہ کا استعفیٰ،سپریم کورٹ کے فاضل جج نےکیا جواب دیا؟رپورٹ کے مطابق سپریم کورٹ مستعفی ہونےسےمتعلق سوال پرجسٹس منصورعلی شاہ نےصحافی کوجواب دیدیا۔ اسلام آباد میں میڈیا سےغیررسمی گفتگو کےدوران صحافی نےجسٹس منصورعلی شاہ سےسوال کیاکیا آپ کےمستعفی ہونے سےمتعلق افواہیں درست ہیں؟ جسٹس منصورعلی شاہ نے صحافی کو جواب دیتےہوئےکہا یہ سب قیاس آرائیاں ہیں، بھاگ کر نہیں جائیں گے، جوکام کرسکتا ہوں، اسےجاری رکھوں گا۔
سینئر جج سپریم کورٹ کا کہنا تھا ابھی ایک کانفرنس پر آیا اس کے بعد دوسری پر جا رہا ہوں، نظام کو جتنا بہتر کرنے کا اختیار ہاتھ میں ہے وہ کریں گے۔ قبل ازیں بچوں کو انصاف کی فراہمی سے متعلق تقریب سے خطاب کے دوران جسٹس منصور علی شاہ نے بار بار سپریم کورٹ کے آئینی بینچ میں شامل نہ ہونے کا تذکرہ کیا۔