پاکستان

جسٹس منصور علی شاہ کا پریکٹس اینڈ پروسیجر کمیٹی کو خط، تحریر سامنے آگئی

آرڈیننس سے کمیٹی کی تشکیل نو لازمی نہیں قرار دیتا، آرڈیننس آنے کے بعد ہی کمیٹی کی تشکیل نو کردی گئی' پہلے والی کمیٹی کی بحالی تک اجلاس میں شرکت نہیں کرسکتا: خط کی تحریر

اسلام آباد(کھوج نیوز) جسٹس منصور علی شاہ پریکٹس اینڈ پروسیجر کمیٹی کے اجلاس میں شرکت کیے بغیر واپس آگئے تھے جس کے بعد انہوں نے کمیٹی کو خط لکھا، خط میں لکھی تحریر سامنے آگئی۔

تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں جسٹس منصور علی شاہ شرکت کیے بغیر چلے گئے تھے اور آرڈیننس کے تحت قائم کمیٹی میں شمولیت سے انکار کردیا۔ اب جسٹس منصور علی نے کمیٹی کو خط لکھا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ آرڈیننس سے کمیٹی کی تشکیل نو لازمی نہیں قرار دیتا، آرڈیننس آنے کے بعد ہی کمیٹی کی تشکیل نو کردی گئی۔ خط میں جسٹس منصور علی شاہ نے لکھا کہ پہلے والی کمیٹی کی بحالی تک اجلاس میں شرکت نہیں کرسکتا، فل کورٹ جب تک آرڈیننس کا جائزہ نہیں لیتا کمیٹی میں نہیں بیٹھ سکتا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button