جسٹس منصور علی شاہ کی عدم موجودگی، پی ٹی آئی نے پریکٹس اینڈ پروسیجر کمیٹی کے اقدامات کو چیلنج کر دیا
چیف جسٹس قاضی فائزعیسی، جسٹس امین الدین پر مشتمل کمیٹی کے 23 ستمبر اور یکم اکتوبر کے فیصلوں کو غیرقانونی قرار دیا جائے: دائر کی گئی درخواست میں استدعا
اسلام آباد(کھوج نیوز) جسٹس منصور علی شاہ کی عدم موجودگی میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) نے پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کے اقدامات کو چیلنج کرنے کیلئے درخواست دائر کر دی ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف نے سپریم کورٹ کے سینئر ترین جج جسٹس منصورعلی شاہ کی عدم موجودگی میں پریکٹس اینڈ پروسیجر کمیٹی کے اقدامات کو چیلنج کر دیا۔ پی ٹی آئی ایڈیشنل سیکرٹری جنرل فردوس شمیم نقوی نے وکیل علی ظفرکے ذریعے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کردی۔ پی ٹی آئی کی درخواست میں کہا گیا ہے کہ23 ستمبر اور یکم اکتوبر کے فیصلوں کے تناظر میں عدالتی کارروائی، حکمنامے اور اقدامات کو غیرقانونی قراردیا جائے۔ درخواست میں استدعا کی گئی کہ چیف جسٹس قاضی فائزعیسی، جسٹس امین الدین پر مشتمل کمیٹی کے 23 ستمبر اور یکم اکتوبر کے فیصلوں کو غیرقانونی قرار دیا جائے۔ تحریک انصاف کی درخواست میں سیکرٹری داخلہ، رجسٹرار سپریم کورٹ کو فریق بنایا گیا ہے۔