پاکستان

جسٹس منصور علی شاہ کے متعلق حکومتی خدشات کیا ہے؟ مطیع اللہ جان نے بڑا راز فاش کر دیا

لاہور ہائیکورٹ کے 20سے زائد ججز نئے تعینات ہو جائیں گے تو حکومت اور اسٹیبلشمنٹ کیلئے مشکلات ہو سکتی ہے کیونکہ 'پروفیشنل ججز تو کام بھی پروفیشنل اور میرٹ پر ہوگا

اسلام آباد(کھوج نیوز) جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے بعد جسٹس منصور علی شاہ کے چیف جسٹس آف پاکستان بننے پر حکومت کا کیا خدشات ہیں؟ اس حوالے سے اہم تفصیلات سامنے آگئی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق سینئر صحافی و تجزیہ کار مطیع اللہ جان کا کہنا ہے کہ جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی بطور چیف جسٹس آف پاکستان مدت ملازمت مکمل ہونے والی ہے جس کے بعد جسٹس منصور علی شاہ بطور چیف جسٹس آف پاکستان کا حلف اٹھائیں گے لیکن جسٹس منصور علی شاہ کے متعلق حکومت کو بے شمار خدشات ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ جسٹس منصور علی شاہ کے متعلق خدشات ہیں کہ ہائیکورٹوں میں جو خالی آسامیاں ہیں اور لاہور ہائیکورٹ میں بڑی تعداد میں کچھ سندھ ہائیکورٹ میں اور بلوچستان ہائیکورٹ میں ہیں ان خالی آسامیوں کے حوالے سے حکومت کو خدشہ ہے کہ جسٹس منصور علی شاہ کسی کی مداخلت برداشت نہیں کریں گے اور پروفیشنل ، ٹھوس اور قابل ججوں کو تعینات کریں گے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ جب لاہور ہائیکورٹ کے 20سے زائد ججز نئے تعینات ہو جائیں گے تو حکومت اور اسٹیبلشمنٹ دونوں کے لئے مشکلات ہو سکتی ہے کیونکہ جب پروفیشنل ججز لگیں گے تو کام بھی پروفیشنل اور میرٹ پر ہوگا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button