جسٹس وقار احمد نے الیکشن ٹربیونل سے علیحدگی کیوں اختیار کی؟ اندر کی بات سامنے آگئی
پی ٹی آئی دورحکومت میں ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل رہا ہوں لیکن جب کوئی جج بنتا ہے اور حلف اٹھاتا ہے تو ان کا کسی پارٹی سے تعلق نہیں رہتا: جسٹس وقار احمد
پشاور (کھوج نیوز) الیکشن ٹربیونل کے جج جسٹس وقار احمد نے الیکشن ٹربیونل سے علیحدگی کیوں اختیار کی؟ اس حوالے سے اندر کی بات سامنے آنے کے بعد ایک نئی بحث کا آغاز ہوگیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق اس سلسلے میں جسٹس وقار احمد کی جانب سے آرڈر شیٹ جاری کی گئی جس میں انہوں نے خود کو الیکشن ٹربیونل سے الگ کرنے کی تصدیق کی۔ آرڈر شیٹ میں کہا گیا ہے کہ اعتراض کنندہ نے ٹربیونل پر اعتراض کیا ہے، اعتراض کنندہ کا کہنا ہے کہ میں پی ٹی آئی لائرز فورم کا رکن رہاہوں، پی ٹی آئی دورحکومت میں ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل رہا ہوں لیکن جب کوئی جج بنتا ہے اور حلف اٹھاتا ہے تو ان کا کسی پارٹی سے تعلق نہیں رہتا۔ جسٹس وقار احمد نے مزید کہا کہ مجھ پر اعتراض کے بعد الیکشن کمیشن کے کیسز دوسرے ٹربیونل میں منتقل کیے جائیں، اعتراضات کے بعد الیکشن کیسز نہیں سن سکتا۔