جس ادارے کےسربراہ جنرل حمید گل سے لےکرفیض حمید تک رہے ہوں اُس کوسیاسی معاملات سےدور رکھا جائےتاکہ کوئی اورفیض حمید نہ آسکے،صحافی مظرعباس کا مشورہ
،صحافی مظرعباس کا مشورہ ،معروف صحافی اور تجزیہ کار مظہرعباس نے ایک قومی روزنامہ میں الکھے گئے بلاگ میں کہا ہے کہ مجھے نہیں پتا کہ عمران خان کے خلاف مقدمہ ’فوجی عدالت‘ میں چلتا ہے، جنرل فیض حمید کا مستقبل کیا ہے مگر پہلے بھی لکھا تھا کہ اگر ایوب خان کا کورٹ مارشل ہو جاتا تو بات فیض حمید تک نہ آتی
اسلام آباد(ویب ڈیسک) جس ادارے کےسربراہ جنرل حمید گل سے لےکرفیض حمید تک رہے ہوں اُس کوسیاسی معاملات سےدور رکھا جائےتاکہ کوئی اورفیض حمید نہ آسکے،صحافی مظرعباس کا مشورہ ،معروف صحافی اور تجزیہ کار مظہرعباس نے ایک قومی روزنامہ میں الکھے گئے بلاگ میں کہا ہے کہ مجھے نہیں پتا کہ عمران خان کے خلاف مقدمہ ’فوجی عدالت‘ میں چلتا ہے، جنرل فیض حمید کا مستقبل کیا ہے مگر پہلے بھی لکھا تھا کہ اگر ایوب خان کا کورٹ مارشل ہو جاتا تو بات فیض حمید تک نہ آتی۔ ضرورت اس امر کی ہے کے جس ادارے کے سربراہ جنرل حمید گل سے لے کر فیض حمید تک رہے ہوں اُس ’ادارے‘ کو سیاسی معاملات سے دور رکھا جائے تاکہ کوئی اور فیض حمید نہ آ سکے۔
مظہرعباس لکھتے ہیں کہ جناح نے اپنی اُس پالیسی ساز تقریر میں جو 12؍اگست، 1947ء کے اخبارات میں چھپی تھی ایک تاریخی بات بھی کی۔ انہوں نے کہا، ’’مجھے علم ہے کہ کچھ لوگ ایسے ہیں جنہیں تقسیم ہند، پنجاب اوربنگال کی تقسیم اوربٹوارےکے ساتھ اتفاق نہیں تھا مگر اب یہ قطعی ہے۔ میری رائے میں اِس کا حل یہی تھا۔ ہو سکتا ہے یہ رائے درست ہو اور یہ بھی کہ یہ درست نہ ہو لیکن اِس کا فیصلہ وقت کرے گا‘‘۔
مظہرعباس کا کہنا ہے کہ اُن کی اِس تقریر میں ایک جمہوری رویہ نظر آتا ہے وہ رائے کو مسلط نہیں کر رہے۔ ذرا غور کریں تقریر کے اِس حصّے پر، ’’اگر ہمیں پاکستان کو خوش و خرم دیکھنا ہے تو ہمیں اپنی پوری توجہ عوام الناس اور غریب لوگوں کی فلاح و بہبود پر دینا ہوگی پھر وقت کے ساتھ ساتھ بہتری آئے گی۔‘‘ پھر وہ تاریخی بات کرتے ہیں۔’’اب آپ آزاد ہیں۔ اِس مملکت پاکستان میں آپ آزاد ہیں اپنے مندر جائیں، اپنی مساجد میں جائیں یا کسی عبادت گاہ میں۔ آپ کا کسی مذہب، ذات پات یا عقیدہ سے تعلق ہو کاروبارِ مملکت کا اس سے کوئی واسطہ نہیں، ہم بھی کیا بدقسمت قوم ہیں کہ جس کی آبادی 65فیصد نوجوانوں پر مشتمل ہو وہاں ڈھائی کروڑ بچے اسکول جانے کی عمر میں بھی اسکول نہ جاسکیں ۔