پاکستان

جلائو گھیرائو کیس، عدالت نے ڈاکٹر یاسمین راشد کو بڑی خوشخبری سنا دی

عدالت نے ڈاکٹر یاسمین راشد کی 9 مئی کو گلبرگ میں جلاؤ گھیراؤ کے مقدمے میں ضمانت کی درخواست پر فیصلے سناتے ہوئے ان کی ضمانت منظور کرلی

لاہور(کھوج نیوز) انسداد دہشتگردی عدالت نے 9 مئی کو گلبرگ میں جلا ؤگھیراؤ کے مقدمے میں سابق صوبائی وزیر و پاکستان تحریک انصاف کی رہنماء ڈاکٹر یاسمین راشد کو بڑی خوشخبری سنا دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق انسداد دہشتگردی عدالت لاہور نے سابق صوبائی وزیر ڈاکٹر یاسمین راشد کی 9 مئی کو گلبرگ میں جلاؤ گھیراؤ کے مقدمے میں ضمانت کی درخواست پر فیصلے سناتے ہوئے ان کی ضمانت منظور کرلی ہے۔ انسداد دہشتگردی عدالت کے جج ارشد جاوید نے ڈاکٹر یاسمین راشد کی ضمانت پر فیصلہ سنایا۔ عدالت نے پانچ لاکھ روپے کے مچلکوں کے عوض یاسمین راشد کی ضمانت منظور کی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button