پاکستان

جلسہ تو ہوگا، اسلام آباد میں لاک ڈائون، شہر کی انتظامیہ کے اوچھے ہتھکنڈے جاری

این او سی منسوخی کا فیصلہ ڈسٹرکٹ انٹیلی جنس کمیٹی کی رپورٹ پر کیا گیا ' بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم اسلام آباد میں ہے، اس حوالے سے شدید سکیورٹی تحفظات ہیں

اسلام آباد(کھوج نیوز) پاکستان تحریک انصاف نے اعلان کیا ہے کہ جلسہ تو ہوگا، اسلام آباد میں لاک ڈائون، شہر کی انتظامیہ کے اوچھے ہتھکنڈے بھی جاری ہیں کیونکہ این او سی منسوخ کر دیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق چیف کمشنر اسلام آباد کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں این او سی منسوخی کا فیصلہ کیا گیا۔اعلامیے کے مطابق این او سی منسوخی کا فیصلہ ڈسٹرکٹ انٹیلی جنس کمیٹی کی رپورٹ پر کیا گیا ہے۔اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ بنگلادیش کرکٹ ٹیم اسلام آباد میں ہے، اس حوالے سے شدید سکیورٹی تحفظات ہیں۔ضلعی انتظامیہ اسلام آباد کا کہنا ہے کہ جلسے کے ہجوم کو کنٹرول کرنا مشکل ہوجاتا ہے، چند دن قبل بھی مظاہرین سپریم کورٹ پہنچ گئے تھے، ان حالات میں جلسے کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔خیال رہے کہ تحریک انصاف نے اسلام آباد میں 22 اگست کو جلسے کا اعلان کر رکھا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button