جلسےہرصورت ہوں گے،اپوزیشن اتحاد کاملک گیرمہم چلانےکا اعلان
اپوزیشن اتحاد نے ملک گیر مہم چلانے کا فیصلہ کرلیا اور کہا فیصل آباد اور کراچی جلسوں کیلئے انتظامیہ کیخلاف عدالت سے رجوع کیا جائے گا
اسلام آباد(کھوج نیوز)جلسےہرصورت ہوں گے،اپوزیشن اتحاد کاملک گیرمہم چلانےکا اعلان۔ اپوزیشن اتحاد نے ملک گیر مہم چلانے کا فیصلہ کرلیا اور کہا فیصل آباد اور کراچی جلسوں کیلئے انتظامیہ کیخلاف عدالت سے رجوع کیا جائے گا۔ تفصیلات کے مطابق تحریک تحفظ آئین پاکستان کامحمودخان اچکزئی کی زیر صدارت اجلاس ہوا ، اجلاس میں اپوزیشن لیڈرعمر ایوب اور پی ٹی آئی کےمرکزی رہنمااسدقیصر ، سنی اتحاد کونسل کےسربراہ صاحبزادہ حامد رضا نے شرکت کی۔
جس میں تحریک آگے بڑھانے اور حقیقی آزادی کےحصول کیلئے آئندہ کے لائحہ عمل پرغور کیا گیا۔ اجلاس میں آئین کی بحالی کیلئے ملک گیر مہم چلانے کے ساتھ ساتھ فیصل آباد اور کراچی جلسوں کیلئےانتظامیہ کیخلاف عدالت سےرجوع کرنے کا فیصلہ کرلیا۔
اپوزیشن اتحاد نے کہا کہ عوامی اجتماعات کرناآئینی،قانونی اورجمہوری حق ہے،جلسےہر صورت ہوں گے، ملک میں جمہوریت ختم ہو چکی اور آئین کےساتھ کھلواڑ ہو رہا ہے، ہماری تحریک آئین کی بحالی تک جاری رہے گی۔ گوادرمیں 7افراد کےقتل کی مذمت اوراہل خانہ سےافسوس کا اظہارکیاگیا اور لاہور ہائیکورٹ بار کے وکلا پرتشدد اور گرفتاریوں کی مذمت کی گئی۔