پاکستان

جماعت اسلامی کا پنڈی دھرنا ختم،حکومت نےگھٹنے ٹیک دئیے

حافظ نعیم الرحمٰن نےاپنےبیان میں کہاتھاکہ جماعتِ اسلامی کےمطالبات پرعمل درآمد کےلیےمعاہدہ طےپاگیا ہے

راولپنڈی(کھوج نیوز)جماعت اسلامی کا پنڈی دھرنا ختم،حکومت نےگھٹنے ٹیک دئیے۔رپورٹ کے مطابق راولپنڈی میں جماعتِ اسلامی کا دھرنا مؤخر ہونے کے بعد دھرنے کے مقام سے سامان ہٹانے کا عمل جاری ہے۔ جماعتِ اسلامی کے دھرنے کے شرکاء کی بڑی تعداد گھروں کو روانہ ہوگئی ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز جماعتِ اسلامی اور حکومتی کمیٹیوں کے درمیان مذاکرات کامیاب ہو گئے، جس کے بعد امیرِ جماعتِ اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمٰن نے 14 روز سے جاری دھرنا مؤخر کرنے کا اعلان کیا تھا۔

حافظ نعیم الرحمٰن نےاپنےبیان میں کہاتھاکہ جماعتِ اسلامی کےمطالبات پرعمل درآمد کےلیےمعاہدہ طےپاگیا ہے،دھرنا مؤخرکررہےہیں،ختم نہیں کررہے۔ انہوں نےکہا کہ کل دھرنےکےمقام پرجلسہ کریں گےاوردھرنےکومؤخرکرنےکا باقاعدہ اعلان کریں گے۔ امیرِجماعتِ اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمٰن کا کہنا تھا کہ حکومت نےمعاہدےپرعمل نہ کیا تو دھرنا پھرشروع ہوگا۔ انہوں نےیہ بھی کہاکہ دھرنا صرف مؤخرکیا ہے،معاہدے پرپہرہ دیں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button