پاکستان
جماعت اسلامی کےسابق سینیٹرمشتاق احمد کوگرفتارکرلیا گیا
گرفتار ہونے والوں میں 2 خواتین سمیت جماعت اسلامی کے 20 سے زائد کارکنان شامل ہیں
اسلام آباد(کھوج نیوز) اسلام آباد پولیس نےجماعت اسلامی کےسابق سینیٹرمشتاق احمد کوگرفتارکرلیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کےمطابق اسلام آباد میں جماعت اسلامی نے’سیو غزہ‘ مارچ کیا، اس دوران اسلام آباد پولیس نےجماعت اسلامی کے متعدد کارکنان کوگرفتارکرلیا۔گرفتارہونےوالوں میں رہنما جماعت اسلامی و سابق سینیٹرمشتاق احمد بھی شامل ہیں، گرفتار ہونے والوں میں 2 خواتین سمیت جماعت اسلامی کے 20 سے زائد کارکنان شامل ہیں۔