پاکستان

جمرود میں خود کش دھماکہ، ایڈیشنل ایس ایچ او شہید، متعدد زخمی

ایڈیشنل ایس ایچ او خودکش حملہ آور کے پیچھے بھاگے اور اسی دوران حملہ آور نے خود کودھماکیسے اڑا لیا، ایڈیشنل ایس ایچ او خودکش دھماکے میں شہید ہوگئے

خیبر پختونخوا (مانیٹرنگ ڈیسک) خیبرپختونخوا کے ضلع خیبر کے علاقے جمرود میں تھانہ علی مسجد کی حدود میں دھماکا ہوا ہے جس کے نتیجے میں ایڈیشنل ایس ایچ او عدنان آفریدی شہید ہو گئے جبکہ چند افراد کے زخمی کی اطلاعات ہیں۔

تفصیلات کے مطابق کیپیٹل سٹی پولیس آفیسر (سی سی پی او)پشاور اشفاق انور نے واقعے کی تفصیل بتاتے ہوئے کہا کہ دھماکے کی جگہ سے پہلے ایک مشکوک شخص کو گرفتار کیا گیا تھا، مشکوک شخص کی اطلاع پر شہید ہونے والے ایڈیشنل ایس ایچ او نے پاس ہی موجود شخص کو تلاشی کیلئے آواز دی لیکن وہ شخص تلاشی دینے کے بجائے مسجد کی جانب بھاگا، ایڈیشنل ایس ایچ او خودکش حملہ آور کے پیچھے بھاگے اور اسی دوران حملہ آور نے خود کودھماکیسے اڑا لیا، ایڈیشنل ایس ایچ او خودکش دھماکے میں شہید ہوگئے۔ آئی جی خیبر پختونخوا پولیس اختر حیات خان کے مطابق دھماکا تھانہ علی مسجد کی حدود میں دو سرکا کے علاقے میں مسجد کے قریب ہوا جہاں تلاشی کے دوران خودکش حملہ آور نے بھاگنے کی کوشش کی۔ آئی جی کے مطابق ایڈیشنل ایس ایچ او عدنان آفریدی نے حملہ آور کو پکڑنے کی کوشش کی تو اس نے خود کو دھماکے سے اڑالیا۔ دھماکے میں تھانہ علی مسجد کے ایڈیشنل ایس ایچ او عدنان آفریدی موقع پر ہی شہید ہوگئے جبکہ دھماکے سے مسجد کی عمارت مکمل طور پر تباہ ہوگئی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button