پاکستان

جناح اسپتال کے گائنی وارڈز میں مردوں کے داخلے پر مکمل پابندی عائد

اسپتال انتظامیہ کو آگاہ کر دیا گیا ہے اور اب صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق کی ہدایات پر عملدر آمد شروع ہو چکا ہے: ایم ایس جناح اسپتال کا مؤقف

لاہور(کھوج نیوز) جناح اسپتال لاہور کے گائنی وارڈ میں مردوں کے داخلہ پر مکمل طور پر پابندی لگا دی گئی۔ واضح ہو کہ گذشتہ روز ”کھوج نیوز” نے خبر نشر کی تھی کہ جناح اسپتال کے گائنی وارڈ میں مردوں کی آمدورفت رہتی ہے اس سلسلے میں قواعد و اخلاقیات کی دھجیاں اڑائی جا رہی ہیں۔ خبر نشر ہونے کے فوری بعد پنجاب کے صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق نے ایکشن لیا تھا جس پر فوری طور پر عملدر آمد شروع کروا دیا گیا۔ کھوج نیوز ذرائع کے مطابق اب جناح اسپتال کے گائنی وارڈ میں مردوں کے داخلے پر مکمل پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ اسپتال کے ایم ایس کا کہنا تھا کہ اسپتال انتظامیہ کو آگاہ کر دیا گیا ہے اور اب صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق کی ہدایات پر عملدر آمد شروع ہو چکا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button