جناح ہائوس حملہ کیس، اسد عمر، عمر ایوب کی عبوری ضمانتوں میں توسیع ہوئی یا پھر ؟
جناح ہاؤس حملہ کیس میں جنرل سیکرٹری عمر ایوب، سابق وفاقی وزیر اسد عمر، سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سمیت دیگر کی عبوری کی عبوری ضمانتوں میں 3 ستمبر تک توسیع کردی
لاہور(کھوج نیوز) جناح ہائوس حملہ کیس میں پی ٹی آئی کے جنرل سیکرٹری عمر ایوب، سابق وفاقی وزیر اسد عمر اور وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی عبوری ضمانتوں میں توسیع ہوئی یا پھر ؟ تفصیل آگئی۔
تفصیلات کے مطابق لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت نے جناح ہاؤس حملہ کیس میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے جنرل سیکرٹری عمر ایوب، سابق وفاقی وزیر اسد عمر، سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سمیت دیگر کی عبوری ملزمان کی عبوری ضمانتوں میں 3 ستمبر تک توسیع کردی۔
واضح رہے کہ انسداد دہشت گردی عدالت لاہور کے جج جج خالد ارشد نے 9 مئی کو جناح ہاؤس جلاؤ گھیرا کے مقدمے میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی چیئرمین عمران خان کی بہنوں، عمر ایوب، اسد عمر سمیت دیگر کی عبوری ضمانتوں پر سماعت کی، اس موقع پر تفتیشی افسر عدالت میں پیش ہوئے۔ سماعت کے آغاز پر عدالت نے استفسار کیا کہ سپرنٹنڈنٹ پولیس (ایس پی) انوسٹی گیشن کہاں ہیں؟ ان کو بلایا تھا، جس پر تفتیشی افسر نے جواب دیا کہ جی پتہ کرتے ہیں۔
اسی دوران پی ٹی آئی رہنما امتیاز علی وڑائچ کی کمرہ عدالت میں طبعیت بگڑ گئی، طبیعت بگڑنے کے باعث امتیاز علی وڑائچ کو بار روم میں بٹھادیا گیا۔ بعد ازاں عدالت نے ملزمان کی عبوری ضمانتوں میں 3 ستمبر تک توسیع کر دی۔ عدالت نے ریمارکس دیئے کہ جو ملزمان ایف آئی آر یا ضمنی میں نامزد ہیں ان کی پولیس تفتیش کرے، 29 ملزمان نامزد نہیں ہیں۔ اس کے علاوہ عدالت نے 2،2 لاکھ روپے مچلکوں کے عوض 14 ملزمان کی عبوری ضمانتیں کنفرم کر دیں، ملزمان میں ندیم عباس بارا، امیتاز محمود، علی اصغر، ناہید ملک، اسد اللہ، عماد علی سمیت دیگر شامل ہیں۔
عدالت نے ریمارکس دیئے کہ جو ملزمان ایف آئی آر میں نامزد نہیں اور نہ ضمنی بیانات میں ان کا نام ہے ان کا کیا کریں؟ جو نامزد نہیں ان کے خلاف کوئی شہادت نظر نہیں آرہی، را عبد الجبار خان صاحب آپ کیس میں اسپیشل پراسیکیوٹر ہیں آپ بتائیں ان کی گرفتاری آپ کو کس وجہ سے درکار ہے؟ کیا اعظم خان سواتی نامزد نہیں ہیں؟ جس پر ملزمان کے وکیل نے بتایا کہ نہیں وہ نامزد نہیں۔