پاکستان

جنرل(ر)فیض حمید کی گرفتاری اور پی ٹی آئی کا سیاسی مستقبل،محمد علی درانی نےحکومت کو آڑے ہاتھوں لےلیا

سابق وفاقی وزیر اطلاعات محمد علی درانی نے کہا کہ فیض حمید اور دیگر کی گرفتاریوں کے حوالے سے کہا فیض حمید سمیت دیگرگرفتاریاں ادارہ جاتی ہیں جس سے ادارے مضبوط ہوتےہیں

اسلام آباد(کھوج نیوز)جنرل(ر)فیض حمید کی گرفتاری اور پی ٹی آئی کا سیاسی مستقبل،محمد علی درانی نےحکومت کو آڑے ہاتھوں لےلیا۔رپورٹ کے مطابق سابق وفاقی وزیر اطلاعات محمد علی درانی کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کی فائر وال عوام ہیں ان کے ہوتے ان کو کوئی کچھ نہیں کہہ سکتا۔ تفصیلات کے مطابق سابق وفاقی وزیر اطلاعات محمد علی درانی نے کہا کہ فیض حمید اور دیگر کی گرفتاریوں کے حوالے سے کہا فیض حمید سمیت دیگرگرفتاریاں ادارہ جاتی ہیں جس سے ادارے مضبوط ہوتےہیں، یہ گرفتاریاں جس وجہ سے بھی ہیں اس کا پی ٹی آئی یا سیاست پرکوئی منفی اثرنہیں پڑے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ انکوائری ہوئی تو پی ٹی آی اوران کےبانی کوفائدہ ہوگا اور ان کی رہائی قریب آجائےگی، پی ٹی آئی اوراپوزیشن محفوظ ہیں حکومت والے ایکسپوزہوچکے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کی فائروال عوام ہیں ان کے ہوتے پی ٹی آئی کوکوئی کچھ نہیں کہہ سکتا۔ سابق وزیر کا کہنا تھا کہ عدالتوں نے جو مثبت اقدامات کئےاس سےملک میں کولنگ اثرات پیداہوئے، حکومت اگرعدالت سےاورعدالت اگرانصاف سےلڑےگی توانارکی پیدا ہوگی۔

انھوں نے خبردارکیا اگریہ کسی ترمیم سےعدالتوں پراثراندازہوں گےتوخدا کی قسم ملک کونقصان ہوگا، حکومت ہوش کےناخن لے،عوام سےنہ کھیلے، آگ سےکوئی نہیں کھیلتا۔ سابق وفاقی وزیراطلاعات نے زور دیا کہ الیکشن سےپہلےتمام سیاسی جماعتوں کو شفاف انتخابات کےلیےایجنڈا بناناہوگا۔ ان کا کہنا تھا کہ ی 8 فروری کوعوام نےپیغام دےدیااپنےووٹ کو عزت دلوائیں گے، جوبغیرووٹ کےبنے ہیں وہ اب رہ نہیں سکیں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button