جنرل(ر) فیض حمید 9 مئی کے واقعات کےمنصوبہ ساز،(ن)لیگی رہنما جاوید لطیف کا چونکا دینے والا انکشاف
پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما جاوید لطیف نےکہا ہے کہ ملک میں جو کچھ ہو رہا تھا جنرل(ر) فیض حمید اس کا بڑا کردار تھے۔ انکا کہنا تھاکہ جب تحقیقات ہوں گی تو مزید چیزیں سامنے آئیں گی
لاہور(کھوج نیوز)جنرل(ر) فیض حمید 9 مئی کے واقعات کےمنصوبہ ساز،(ن)لیگی رہنما جاوید لطیف کا چونکا دینے والا انکشاف سامنے آگیا۔ مسلم لیگ(ن) کے رہنما جاوید لطیف نے جنرل(ر) فیض حمید کو 9 مئی کے واقعات کا منصوبہ ساز قراردیدیا،رپورٹ کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما جاوید لطیف نےکہا ہے کہ ملک میں جو کچھ ہو رہا تھا جنرل(ر) فیض حمید اس کا بڑا کردار تھے۔ انکا کہنا تھاکہ جب تحقیقات ہوں گی تو مزید چیزیں سامنے آئیں گی۔ انہوں نے کہا کہ جنرل (ر) فیض حمید کی گرفتاری سے عوام میں ادارے کےلیے اعتماد بڑھا ہے۔ ملک میں جو کچھ ہو رہا تھا یہ موصوف اس کا بڑا کردار تھے۔
لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ دیگر اداروں میں اگر ایسا احتساب نہیں ہوگا تو عوام کا اعتماد بحال نہیں ہوگا۔ دیگر اداروں میں بھی خود احتسابی کی ضرورت ہے۔ جاوید لطیف نے کہا کہ 9، 10 مئی کو سیاسی جماعت کی آڑ میں دہشتگرد چھپے ہوئے تھے۔ اس دن پاکستان کے خلاف بہت بڑی سازش ہوئی۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ میری درخواستیں آج تک زیرالتواء ہیں۔ جو کچھ سیاسی جماعتوں کیساتھ ماضی میں ہوتا رہا ہے پی ٹی آئی کیساتھ کچھ نہیں ہوا۔ اگر یہ کام شروع ہوا ہے تو اس کو منطقی انجام تک پہنچنا چاہیے۔