پاکستان

جنرل باجوہ کا معاملہ، خواجہ آصف اور ملک احمد خان آمنے سامنے ، ایکدوسرے پر تنقید کے نشتر

سپیکر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان ان کے چھوٹے بھائی ہیں ، ان کے مشورے سے بات کریں گے ، کوئی نیا تنازع کھڑا نہیں کرنا چاہتے: خواجہ آصف کا ردعمل

اسلام آباد(کھوج نیوز) سابق آرمی چیف جنرل باجوہ کے معاملے پر وزیر دفاع خواجہ آصف اور سپیکر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان آمنے سامنے، ایک دوسرے پر تنقید کے نشتر چلا دیئے۔

تفصیلات کے مطابق اسپیکر پنجاب اسمبلی محمد احمد خان نے کہا کہ جنرل باجوہ نے ایک سے زائد بار کہا کہ وہ ایکسٹینشن نہیں چاہتے، نئے آرمی چیف کی تقرری میں وہ پسند مسلط کرنا یا میرٹ سے ہٹنا چاہتے تو ان کے پاس آپشن تھے۔ ملک احمد خان نے کہا کہ مناسب ہوتا خواجہ آصف انٹرویو میں ان باتوں کو مدِ نظر رکھتے۔ اسپیکر پنجاب اسمبلی نے کہا کہ پہلے انہیں لگا کہ خواجہ آصف نے انہیں ریکروٹ کہا تو ناگوار گزرا، ان کے جنرل باجوہ سے دوستانہ تعلقات تھے اور ہیں ، سیاسی لین دین نہیں تھا۔ ملک محمد احمد خان کے ردِ عمل پر خواجہ آصف نے کہا کہ ملک احمد خان ان کے چھوٹے بھائی ہیں ، ان کے مشورے سے بات کریں گے ، کوئی نیا تنازع کھڑا نہیں کرنا چاہتے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button