پاکستان

جنرل ریٹائرڈ فیض حمید کااوپن ٹرائل،عمران خان کا مطالبہ بھی سامنےآگیا

بانیٔ پی ٹی آئی نےکہا ہےکہ میں مطالبہ کرتا ہوں جنرل فیض حمید کا اوپن ٹرائل کیا جائے۔ انہوں نےکہا کہ اوپن ٹرائل میں میڈیا کو کوریج کی رسائی دی جائے

راولپنڈی(کھوج نیوز)پاکستان تحریک انصاف کےبانی عمران خان نےجنرل ریٹائرڈ فیض حمید کےاوپن ٹرائل کا مطالبہ کر دیا۔ اڈیالہ جیل میں صحافیوں سےغیر رسمی گفتگوکرتےہوئےبانیٔ پی ٹی آئی نےکہا ہےکہ میں مطالبہ کرتا ہوں جنرل فیض حمید کا اوپن ٹرائل کیا جائے۔ انہوں نےکہا کہ اوپن ٹرائل میں میڈیا کو کوریج کی رسائی دی جائے۔ سابق وزیرِ اعظم کا کہنا ہےکہ اوپن ٹرائل سے ملک کا فائدہ ہوگا اور پاکستان ترقی کرے گا۔

دوسری جانب سیکیورٹی ذرائع نےبانیٔ پی ٹی آئی کے فیض حمید سے متعلق اڈیالہ میں ریمارکس پر ردِ عمل کا اظہار کر دیا۔ سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ بانیٔ پی ٹی آئی بتانے والے کون ہوتے ہیں کہ فیض حمید کا ٹرائل اوپن کورٹ میں ہو گا یا نہیں۔ سیکیورٹی ذرائع نے کہا کہ اگر بانیٔ پی ٹی آئی کا اس معاملے میں ٹرائل ہوا تو تسلی رکھیں اوپن ہی ہو گا، ساری دنیا کو پتہ چلے گا کہ وہ کیا کرتے اور کرواتے رہے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button