پاکستان

جنرل (ر) فیض حمید سے رابطوں کامعاملہ، سابق آئی جی جیل خانہ جات بھی شکنجے میں آگئے

سابق آئی جی کو بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب حراست میں لیا گیا' مرزا شاہد سلیم بیگ کو لاہور کے علاقے شادمان میں سرکاری رہائش گاہ سے حراست میں لیا گیا

لاہور(کھوج نیوز) سابق ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل (ر) فیض حمید سے رابطوں کے معاملہ پر سابق آئی جی جیل خانہ جات مرزا شاہد سلیم بیگ بھی شکنجے میں آگئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق جیل ذرائع نے بتایا ہے کہ سابق آئی جی کو بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب حراست میں لیا گیا۔ جیل ذرائع کا کہنا ہے کہ مرزا شاہد سلیم بیگ کو لاہور کے علاقے شادمان میں سرکاری رہائش گاہ سے حراست میں لیا گیا۔ واضح رہے کہ شاہد سلیم 5 سال آئی جی جیل خانہ جات پنجاب رہے اور وہ اکتوبر 2022 میں ریٹائر ہوئے تھے۔ جنرل (ر) فیض کے کورٹ مارشل کے سلسلے میں 3 ریٹائرڈ افسران گرفتار، نام بھی سامنے آگئے

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button