پاکستان
جنرل (ر) فیض حمید کےخلاف ناقابل تردید اورٹھوس شواہد،ڈیفس آفیسر نےدفاع کرنےسےمعزرت کرلی
بریگڈئیر رینک کے ایک آفیسر دئیے گئے تھے جنھوں نے جنرل(ر) فیض حمید سے تین ملاقاتیں بھی کیں تاہم انھوں نے فیض حمید سے یہ کہہ کر ان کا دفاع کرنے سے معزرت کرلی ہے
راولپنڈی(کھوج نیوز) جنرل (ر) فیض حمید کودئیے گئے ڈیفس آفیسر نے ان کا دفاع کرنے سے معزرت کر لی،ذرائع کے مطابق سابق ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید جن کا ملٹری کورٹ میں فیلڈ کورٹ مارشل چل رہا ہے انھیں اپنا دفاعی نکتہ نظر پیش کرنے کے لئے بریگڈئیر رینک کے ایک آفیسر دئیے گئے تھے جنھوں نے جنرل(ر) فیض حمید سے تین ملاقاتیں بھی کیں تاہم انھوں نے فیض حمید سے یہ کہہ کر ان کا دفاع کرنے سے معزرت کرلی ہے کہ ان کے خلاف ٹاپ سٹی ہاؤسنگ سوسائٹی اور سانحہ 9 مئی سمیت بہت سے دیگر الزامات کے تحت پراسیکیوٹر کے پاس مضبوط اور ٹھوس شواہد موجود ہیں اس لئے ان تمام کیسز میں انکا بچ نکلنا بالکل ناممکن ہے ۔