پاکستان

جنرل (ر) فیض حمید کی گرفتاری،بانی پی ٹی آئی اور اسٹیبلشمنٹ میں رابطوں کی افواہیں دم توڑگئیں،منصور علی خان کا دعویٰ

منصور علی خان نے کہاکہ پاکستان تحریک انصاف نے چند ماہ قبل خود کو جنرل (ر) فیض حمید سے الگ کرنا شروع کردیا تھا

لاہور(ویب ڈیسک) جنرل (ر) فیض حمید کی گرفتاری،بانی پی ٹی آئی اور اسٹیبلشمنٹ میں رابطوں کی افواہیں دم توڑگئیں،منصور علی خان کا دعویٰ۔ سینیئرتجزیہ کارمنصور علی خان کا کہنا ہےکہ جنرل (ر) فیض حمید کےخلاف کارروائی سے پیغام دیا گیا ہےکہ پاک فوج نےفیصلہ کرلیا ہے کہ وہ تمام افراد جو پاکستان تحریک انصاف کے دورمیں عمران خان کے بہت قریبی سمجھےجاتے تھے ان کے خلاف کسی قسم کی کارروائی میں نرمی کا مظاہرہ نہیں کیا جائے گا۔

انہوں نے کہاکہ اس کارروائی سے یہ بھی واضح کیا گیا ہے کہ جو گزشتہ چند دنوں سے افواہیں گردش کررہی تھیں کہ عمران خان اور اسٹیبلشمنٹ کے درمیان معاملات بہتر ہونے والے ہیں اور کچھ مذاکرات ہو رہے ہیں، آج وہ سب افواہیں دم توڑ گئی ہیں۔

منصور علی خان نے کہاکہ پاکستان تحریک انصاف نے چند ماہ قبل خود کو جنرل (ر) فیض حمید سے الگ کرنا شروع کردیا تھا اور چند رہنماؤں نے یہ بھی کہنا شروع کردیا تھا کہ ان کے خلاف جو کارروائیاں ہورہی ہیں اس میں جنرل (ر) فیض حمید کا بھی کردار رہا ہے، لیکن عمران خان نے کبھی جنرل (ر) فیض حمید کے خلاف کوئی بیان نہیں دیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button