پاکستان

جنرل (ر) فیض حمید کی گرفتاری کا اشارہ، معاملات فیصلہ کس موڑ پر پہنچ گئے

جنرل (ر) فیض حمید کو پولیٹیکل انجینئرنگ کرنے پر اپنے بھائی نجیف حمید کے ذریعے زمینوں پر قبضہ کرنے جیسے الزامات کے تحت گرفتار کیا جا سکتا ہے

لاہور(کھوج نیوز) عمران خان اور شاہ محمود قریشی کے بعد سابق ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل (ر) فیض حمید کو بھی گرفتار کرنے کا اشارہ دے دیا گیا۔ ذرائع کے مطابق جنرل (ر) فیض حمید کو پولیٹیکل انجینئرنگ کرنے پر اپنے بھائی نجیف حمید کے ذریعے زمینوں پر قبضہ کرنے جیسے الزامات کے تحت گرفتار کیا جا سکتا ہے۔ واضح ہو کہ گذشتہ حکومت کے اپوزیشن لیڈر راجہ ریاض نے شاہ محمود قریشی کو سائفر کے معاملہ پر گرفتار کرنے کا مطالبہ کیا تھا اور شاہ محمود قریشی سائفر کے معاملہ میں زیر حراست ہیں تاہم اب باثر حلقوں کی جانب سے سابق ڈی جی آئی ایس آئی جنرل (ر) فیض حمید کو اگلے چند دنوں میں گرفتار کرنے کا اشارہ بھی دیدیا گیا ہے تاہم بہت سے سیاسی حلقوں کا کہنا ہے کہ صرف فیض حمید کو گرفتار کرنے سے معاملہ نہیں سلجھے گا بلکہ فیض حمید کے ساتھ سابق آرمی چیف جنرل (ر) قمر جاوید باجوہ بھی برابر کے شریک ہیں جنہوں نے ایک چلتی ہوئی منتخب حکومت کو چلتا کر کے عمران خان کو مسلط کیا اور قومی معیشت کا بیڑا غرق کر دیا۔

اس معاملہ میں ن لیگی سینیٹر ڈاکٹر افغان اللہ خان کا ایک ٹوئٹ بھی سامنے آیا ہے جس میں انہوں نے کہا ہے کہ پاکستان آگے صرف اسی صورت میں بڑھ سکتا ہے جب ماضی کی غلطیوں کا تدارک کیا جائے انہوں نے ٹوئٹ میں لکھا ہے کہ تدارک اسی صورت میں ہوگا جب ان کرداروں کو سزا دی جائے گی جنہوں نے عمران خان کو پاکستان پر مسلط کیا۔ پانامہ کے فیصلے سے شروع ہونے والی سازش نے پاکستان کی معیشت ، اخلاقیات اور جمہوریت کا جنازہ نکال دیا ، اداروں کو فیصلہ کرنا ہوگا کہ پاکستان کو بچانا ہے یا اپنے پیتی بھائیوں کو؟

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button