پاکستان

جنرل (ر) فیض حمید کے بعد بیورو کریسی میں گرفتاریاں، کون کون اندر جائیگا ، بڑے نام سامنے آگئے

ججوں اور صحافیوں کے حوالے سے بھی بہت ساری چیزیں منظر عام پر آسکتی ہیں،یہ پورا نیٹ ورک چھ سات سال سے کام کررہا تھا: عاصمہ شیرازی

کراچی (کھوج نیوز) جنرل (ر) فیض حمید کے بعد بیورو کریسی میں گرفتاریاں کا سلسلہ بھی شروع ہونے والا ہے اور کون کون جیل یاترا پر جائے گا؟ بڑے بڑے نام سامنے آگئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق سینئرصحافی و تجزیہ کار عاصمہ شیرازی کا کہنا تھا کہ فیض حمید کی گرفتاری کے بعدبیورو کریسی میں بھی بہت سارے لوگ ہیں جو گرفتار ہوسکتے ہیں، ججوں اور صحافیوں کے حوالے سے بھی بہت ساری چیزیں منظر عام پر آسکتی ہیں،یہ پورا نیٹ ورک چھ سات سال سے کام کررہا تھا،یہ نیٹ ورک عمران خان، جنرل فیض اور جنرل باجوہ کا سہولت کار تھا۔ سینئر صحافی و تجزیہ کار محمد مالک نے کہا کہ اعلی عدالتوں میں بہت بڑ ی تبدیلی ہورہی ہے، عدلیہ اور ادارے کے درمیان تناز عہ حل نہیں ہوا،9مئی میں سخت فیصلے بھی آجائیں تو عدلیہ سے ریلیف مل جائے گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button