پاکستان

جوڈیشل کمیشن اجلاس، جسٹس منیب اختر واک آئوٹ کیوں کر گئے؟ اندر کی بات سامنے آگئی

آئینی ترمیم کا معاملہ حتمی ہونے تک اجلاس مؤخر کیا جائے،مئی میں بھی اجلاس آئینی ترمیم کی وجہ سے مؤخر کیا گیا تھا،کمیشن نے اجلاس مؤخر کرنے کی تجویز سے اختلاف کیا

اسلام آباد(کھوج نیوز) سپریم کورٹ میں ججز تقرری کے لئے قائم جوڈیشل کمیشن کا اجلاس منعقد ہوا ہے جس میں جسٹس منیب اختر واک آئوٹ کیوں کر گئے؟ اندر کی بات سامنے آگئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ میں ججز تقرری کیلئے قائم جوڈیشل کمیشن کا غیرمعمولی اجلاس جاری ہے،جسٹس منصور علی شاہ نے اجلاس میں مجوزہ سفارشات کا مسودہ پڑھا۔ ذرائع کے مطابق جسٹس منیب اختر نے اجلاس مؤخر کرنے کی تجویزدیدی،جسٹس منیب اختر نے کہاکہ آئینی ترمیم کا معاملہ حتمی ہونے تک اجلاس مؤخر کیا جائے،مئی میں بھی اجلاس آئینی ترمیم کی وجہ سے مؤخر کیا گیا تھا،کمیشن نے اجلاس مؤخر کرنے کی تجویز سے اختلاف کیا ۔ذرائع کے مطابق جسٹس منیب اختر جوڈیشل کمیشن اجلاس سے واک آؤٹ کر گئے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button