پاکستان

جیل میں عمران سے ملاقاتوں میں فوج افسران کی مداخلت، وزارت دفاع کی تردید سامنے آگئی

وزارتِ دفاع کے خط کی کاپی ریکارڈ کا حصہ ہی نہیں بنائی گئی جس پر عدالت نے کہا کہ جواب عدالت کو دکھا دیں، آپ کے خط کے جواب میں انہوں نے خط لکھ کر ہی بتایا ہوگا نا؟

اسلام آباد (کھوج نیوز ) وفاقی دفاع نے اڈیالہ جیل میں عمران خان سے ملاقاتوں میں فوجی افسران کی مداخلت کی تردید کردی جبکہ اسلام آبادہائیکورٹ نے وزارت دفاع کا خط عدالتی ریکارڈ پر لانے کی ہدایت کردی۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیف جسٹس عامر فاروق نے بانی پی ٹی آئی کی بغیر مداخلت وکلاء سے ملاقات کی درخواست پر سماعت کی۔ دوران سماعت بانی پی ٹی آئی کے وکیل شعیب شاہین ایڈووکیٹ نے مؤقف اپنایا کہ یہ اڈیالہ جیل میں میجر،کرنل کی مداخلت کیخلاف کیس ہے، چیف جسٹس نے استفسار کیا تو کیا وزارتِ دفاع کی رپورٹ آ گئی ہے؟،ڈپٹی اٹارنی جنرل نے کہا کہ وزارت دفاع نے بانی پی ٹی آئی کے الزام کو بے بنیاد قرار دیا ہے۔شعیب شاہین ایڈووکیٹ نے کہا وزارتِ دفاع کے خط کی کاپی ریکارڈ کا حصہ ہی نہیں بنائی گئی جس پر عدالت نے کہا کہ وزارتِ دفاع کا جواب عدالت کو دکھا دیں، آپ کے خط کے جواب میں انہوں نے خط لکھ کر ہی بتایا ہوگا نا؟،اگر کوئی حساس چیز نہیں ہے تو اس خط کو ریکارڈ کا حصہ بنا دیں۔بعد ازاں عدالت نے کیس کی سماعت ملتوی کردی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button