پاکستان

جیل میں کسی کےساتھ سختیاں بڑھانےکی ہدایت نہیں دے سکتے،رانا ثنااللہ خان کی وضاحت

وزیراعظم کے معاون خصوصی رانا ثناء اللہ نے کہا کہ پوری قوم بلوچستان کے واقعات پر انتہائی دل گرفتہ ہے ۔ بے گناہ اور بے قصور لوگوں کو شہید کیا گیا

کراچی ()وزیراعظم کے معاون خصوصی  رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ ہم جیل میں کسی کے ساتھ سختیاں بڑھانے کی ہدایت نہیں کرسکتے ۔اگر اس قسم کی کوئی صورتحال ہے تو اس کو دور کیا جائے گا۔ عمران خان ہر پیشی پر وہاں پریس کانفرنس کرتے ہیں اگر روکا جائے تو کہتے ہیں کہ سختیاں بڑھا دی گئی ہیں ۔ وزیراعظم کے معاون خصوصی رانا ثناء اللہ نے کہا کہ پوری قوم بلوچستان کے واقعات پر انتہائی دل گرفتہ ہے ۔ بے گناہ اور بے قصور لوگوں کو شہید کیا گیا۔ یہ انتہائی سفاکانہ اقدام ہے۔معصوم لوگوں کو شہید کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں۔بیرونی طاقتیں بلوچستان کے حالات خراب کرانے میں ملوث ہیں۔معصوم لوگوں کو بسوں سے اتار کر شناخت کے بعد قتل کیا گیا۔ان کے ساتھ ان ہی کی زبان میں بات ہونی چاہیے۔

بلوچستان سے نا انصافی کی بات کرنے والوں سے بات چیت کرنی چاہیے۔ان کی اس شکایت ہر حال میں دور ہونی چاہیے۔سرفراز بگٹی خود بلوچستان کے حقوق اور محرومیوں پرآواز اٹھاتے رہے ہیں۔ ان لوگوں کو سرفراز بگٹی کے ساتھ بیٹھنا چاہیے۔سرفراز بگٹی بالکل نہیں کہتے کہ بات چیت کی ضرورت نہیں ہے۔سرفراز بگٹی کہتے ہیں جو پاکستان کے آئین کو مانتے ہیں میں ان کے ساتھ بات چیت کے لئے تیار ہوں۔فوج دہشت گردوں کے خلاف بڑی بہادری اور کامیابی سے اپنے فرائض سر انجام دے رہی ہے۔ہم جیل میں کسی کے ساتھ سختیاں بڑھانے کی ہدایت نہیں کرسکتے ۔اگر اس قسم کی کوئی صورتحال ہے تو اس کو دور کیا جائے گا۔ عمران خان ہر پیشی پر وہاں پریس کانفرنس کرتے ہیں اگر روکا جائے تو کہتے ہیں کہ سختیاں بڑھا دی گئی ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button