پاکستان

جے یو آئی سینیٹ کے ضمنی الیکشن میں کس کی حمایت کریگی؟ سچائی سامنے آگئی

14 مارچ کو ہونے والے سینیٹ کے ضمنی الیکشن میں جمعیت علمائے اسلام کے ارکان اسلام آباد کی نشست پر یوسف گیلانی کو ووٹ دیں گے۔

اسلام آباد(کھوج نیوز) جمعیت علماء اسلام (ف) جے یو آئی سینیٹ کے ضمنی الیکشن میں کس کی حمایت کرے گی؟ اس حوالے سے سچائی سامنے آنے کے بعد سب دنگ رہ گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق آئندہ چند دنوں میں ہونے والے سینیٹ کے ضمنی الیکشن میں جمعیت علماء اسلام (ف) پیپلز پارٹی کے رہنماء و سابق وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی کی حمایت کرے گی جبکہ سینیٹ کی خالی نشستوں پر الیکشن 14مارچ کو ہوگا۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ سینیٹ کی جن نشستوں پر ضمنی الیکشن ہونا ہے ان میں سید یوسف رضا گیلانی، مولانا غفور حیدری، نثار کھوڑو، جام مہتاب، سرفراز بگٹی اور پرنس احمد عمر کی خالی کردہ نشستوں پر الیکشن ہوگا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button