پاکستان
حاضر سروس فوجی افسر کو چیئرمین نادرا تعینات کرنے کیلئے قانون میں ترمیم کیخلاف درخواست ‘ ہائیکورٹ کا فیصلہ سامنے آگیا
سنگل بنچ نادرا ترامیم کی تشریح کر چکا ہے جبکہ معاملہ دورکنی بنچ میں زیر سماعت ہے ایسے میں درخواست قابل سماعت نہیں ہے : لاہور ہائیکورٹ کا فیصلہ
لاہور (کورٹ رپورٹر) لاہور ہائیکورٹ نے حاضر سروس فوجی افسر کو چیئرمین نادراتعینات کرنے کیلئے قانون میں ترمیم کیخلاف درخواست ناقابل سماعت قرار دیتے ہوئے مسترد کر دی ۔ لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس فیصل زمان کے روبرو شہری اشبا کامرا’ شہری اشبا کامران نے ترمیم کیخلاف درخواست پر سماعت ہوئی ۔عدالت کا کہنا تھا کہ سنگل بنچ نادرا ترامیم کی تشریح کر چکا ہے جبکہ معاملہ دورکنی بنچ میں زیر سماعت ہے ایسے میں درخواست قابل سماعت نہیں ہے درخواست گزار نے عدقلت میں قانونء نکتہ اٹھایا کہ نگراں حکومت نے اختیارات سے تجاوز کرکے سیکشن 7 میں ترمیم کی۔ نگراں حکومت کو ترمیم کرنے کا کوئی آئینی اور قانونی اختیار نہیں تھا. درخواست میں استدعا کی گئی کہ نگراں حکومت کی جانب سے سیکشن سات میں کئی گئی ترمیم کو کالعدم قرار دیا جائے۔