پاکستان
حسان نیازی کی بازیابی اور ملاقات سے متعلق درخواست پر تحریری حکمنامہ جاری
سرکاری وکیل کے مطابق معاملہ سپریم کورٹ میں زیر سماعت ہے، تب تک سماعت ملتوی کی جائے۔عدالت نے مزید کاروائی 17 اکتوبر تک ملتوی کردی

اسلام آباد(کورٹ رپورٹر، مانیٹرنگ ڈیسک) عدالت عالیہ نے پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء حسان نیازی کی بازیابی اور ملاقات سے متعلق درخواست پر تحریری حکم جاری کر دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق عدالت عالیہ نے درخواست پر تحریری حکمنامہ جاری کرتے ہوئے پنجاب حکومت کے وکیل کو پندرہ دن میں متعلقہ اتھارٹی سے رابطہ کرنے کی ہدایت کردی ہے۔جسٹس سلطان تنویر نے حسان کے والد حفیظ اللہ نیازی کی درخواست پرگذشتہ سماعت کا تحریری حکم جاری کیا۔ حفیظ اللہ نیازی نے بیٹے حسان نیازی سے ملاقات کی استدعا کررکھی ہے۔ عدالت کی جانب سے تحریری حکم میں کہا گیا ہے کہ سرکاری وکیل کے مطابق معاملہ سپریم کورٹ میں زیر سماعت ہے، تب تک سماعت ملتوی کی جائے۔عدالت نے مزید کاروائی 17 اکتوبر تک ملتوی کردی۔