حمزہ شہبازکو اہم ذمہ داریاں ملتےہی وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی ملاقات کے لئے پہنچ گئے
مسلم لیگ(ن) کےنائب صدراورسابق وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہبازملک اورپارٹی کےانتظامی معاملات سنبھالنےکےبعد ملک کی اہم ترین حکومتی شخصیات نےان سےملاقاتیں شروع کردی ہیں
لاہور(کھوج نیوز)حمزہ شہبازکو اہم ذمہ داریاں ملتےہی وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی ملاقات کے لئے پہنچ گئے ۔رپورٹ کے مطابق پاکستان مسلم لیگ(ن) کےنائب صدراورسابق وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہبازملک اورپارٹی کےانتظامی معاملات سنبھالنےکےبعد ملک کی اہم ترین حکومتی شخصیات نےان سےملاقاتیں شروع کردی ہیں۔ گزشتہ روز وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نےحمزہ شہبازسےمسلم لیگ(ن) کے مرکزی آفس ماڈل ٹاؤن میں ملاقات کی اس موقع پرحمزہ شہباز کے میڈیا ایڈوائزر عمران گورایہ بھی موجود تھے ۔
محسن نقوی نے وزیرداخلہ محسن نقوی کی سابق وزیراعلی پنجاب و نائب صدرمسلم لیگ (ن) حمزہ شہبازشریف سے ملاقات مسلم لیگ (ن) کےماڈل ٹاؤن سیکریٹریٹ میں ہونے والی ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور زیر غور آئے۔ خوشگوارماحول میں ہونےوالی ملاقات میں ملکی صورتحال پرتفصیلی تبادلہ خیال ہوا۔