پاکستان
حمزہ شہبازکی قومی سیاست میں دھماکےدارانٹری،عوامی ریلیف کےمنصوبوں کو پایہ تکمیل تک پہنچانےکا ٹاسک مل گیا
حمزہ شہبازکو مسلم لیگ(ن) کے صدراورسابق وزیراعظم میاں نوازشریف کی خصوصی ہدایت پر نئی ذمہ داریاں سونپی گئی ہیں
لاہور(کھوج نیوز) پاکستان مسلم لیگ(ن) کےمرکزی رہنما اورسابق وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہبازکی قومی سیاست میں دھماکےدارانٹری،عوامی ریلیف کے منصوبوں کو ہنگامی بنیادوں پر پایہ تکمیل تک پہنچانےکا ٹاسک مل گیا۔کھوج نیوز رپورٹ کے مطابق حمزہ شہبازکو مسلم لیگ(ن) کے صدراورسابق وزیراعظم میاں نوازشریف کی خصوصی ہدایت پر نئی ذمہ داریاں سونپی گئی ہیں۔ حمزہ شہبازبراہ راست وفاق اور پنجاب کی وزارت خزانہ سمیت مختلف دیگر متعلقہ وزارتوں کی نگرانی کریں گے اور عوام کو درپیش مسائل کوبلا تاخیرحل کروائیں گے۔