پاکستان

حکومتی قلابازیوں کا سلسلہ جاری، قدرتی گیس مہنگی کردی گئی

سوئی سدرن کےسسٹم پرایل این جی کی قمیت میں 3.20 فیصد جبکہ سوئی ناردرن کےسسٹم پر ایل این جی کی قمیت 2.97 فیصد اضافہ کیا گیا ہے

اسلام آباد(کھوج نیوز)حکومتی قلابازیوں کا سلسلہ جاری، قدرتی گیس مہنگی کردی گئی ۔رپورٹ کے مطابق آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی(اوگرا)نے مائع قدرتی گیس(ایل این جی)کی قیمتوں میں 3.20 فیصد تک اضافہ کردیا۔کھوج نیوز کےمطابق ذرائع کاکہنا ہےکہ ایل این جی مہنگی کرنےکا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے، ایل این جی کی نئی قیمتوں کا اطلاق اگست سےہوگا۔نوٹیفکیشن کے مطابق سوئی سدرن کےسسٹم پرایل این جی کی قمیت میں 3.20 فیصد جبکہ سوئی ناردرن کےسسٹم پر ایل این جی کی قمیت 2.97 فیصد اضافہ کیا گیا ہے۔
مزید کہاگیا ہے کہ سوئی سدرن کےسسٹم پر ایل این جی کی نئی قیمت 13.58 ڈالرفی ایم ایم بی ٹو یو مقرر کی گئی ہے جبکہ جولائی میں سوئی سدرن کے سسٹم پر ایل این جی کی قمیت 13.16 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو تھی۔اسی طرح سوئی ناردرن کے سسٹم پر ایل این جی کی نئی قمیت 14 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو کردی گئی ہے، جو جولائی میں 13.60 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی تھی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button