پاکستان

حکومت سے مذاکرات کا معاملہ، عمران خان کا دو ٹوک انکار

حکومت سے کیا مذاکرات کروں جو 4 حلقے کھلنے سے ختم ہوجائیگی' سیاسی جماعتوں کیلئے محمود خان اچکزئی کو ٹاسک سونپا گیا ہے: بانی پی ٹی آئی عمران خان

راولپنڈی (کھوج نیوز) حکومت سے مذاکرات کے معاملہ پر پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان نے دو ٹوک انکار کرتے ہوئے کہا کہ سیاسی جماعتوں سے مذاکرات کا ٹاسک سونپ دیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان کا کہنا تھا کہ سب سے پہلے ہمارا مینڈیٹ واپس کیا جائے، مذاکرات آئین کے دائرے میں رہ کر کروں گا مگر اس حکومت سے کیامذاکرات کروں جو چارحلقے کھلنے سے ختم ہوجائیگی۔ یوٹرن لینے سے متعلق ایک سوال کے جواب میں عمران خان کا کہنا تھا کہ سب سے بڑا یوٹرن وہ ہے جس نے ووٹ کو عزت دو کا نعرہ لگایا اور بوٹ کو عزت دی۔ بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ میں نے محمودخان اچکزئی کو سیاسی جماعتوں سے مذاکرات کا کہا ہے، محمود اچکزئی نے کہا ہے وہ فوج سے مذاکرات نہیں کرسکتے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button