پاکستان

حکومت متنازع فیصلوں اورقانون سازی سےعدلیہ کو رسوا نہ کرے،نائب امیرِجماعت اسلامی نے”پھٹے چک” دئیے

لیاقت بلوچ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ اگر جعلی بنیادوں پر اکثریت حاصل کر کے متنازع آئینی ترامیم کی گئیں تو یہ آئین و قانون کا میگا اسکینڈل ہو گا

لاہور(کھوج نیوز)حکومت متنازع فیصلوں اورقانون سازی سےعدلیہ کو رسوا نہ کرے،نائب امیرِجماعت اسلامی نے”پھٹے چک” دئیے۔رپورٹ کے مطابق نائب امیرِ جماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ حکومت متنازع فیصلوں اور قانون سازی سے عدلیہ کو رسوا نہ کرے۔ لیاقت بلوچ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ اگر جعلی بنیادوں پر اکثریت حاصل کر کے متنازع آئینی ترامیم کی گئیں تو یہ آئین و قانون کا میگا اسکینڈل ہو گا۔ لیاقت بلوچ کا کہنا ہے کہ مسئلہ عدلیہ میں ججوں کی تعداد بڑھانے، کم کرنے یا مدتِ ملازمت میں اضافہ کرنے کا نہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ حکومت کی ہر قانون سازی غیر شفاف اور بد نیتی پر مبنی ہے، جعلی انتخابات کی وجہ سے حکومت و اسمبلیوں کی عوام میں کوئی ساکھ نہیں۔ لیاقت بلوچ نے یہ بھی کہا کہ ملک میں کہیں حکومتی رٹ اور اس کے وجود کا کوئی اثر نہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button