پاکستان

حکومت نےکبھی بانی پی ٹی آئی کو رہا کرنےکا وعدہ نہیں کیا،بیرسٹرگوہر نےعلیمہ خان کے بیان کی تردید کردی

بیرسٹرگوہر نے کہا کہ میرا 24 نومبر یا اس سے قبل کوئی رابطہ نہیں ہوا، حکومت سے بانی پی ٹی آئی سے ملاقات پر کوئی بات نہیں ہوئی

اسلام آباد(کھوج نیوز)حکومت نےکبھی بانی پی ٹی آئی کو رہا کرنےکا وعدہ نہیں کیا،بیرسٹرگوہر نےعلیمہ خان کے بیان کی تردید کردی۔رپورٹ کے مطابق پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے بانی پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان کے بیان کی تردید کردی۔ بیرسٹرگوہر نے کہا کہ میرا 24 نومبر یا اس سے قبل کوئی رابطہ نہیں ہوا، حکومت سے بانی پی ٹی آئی سے ملاقات پر کوئی بات نہیں ہوئی۔ بیرسٹرگوہر سے سوال کیا گیا کہ علیمہ خان نےکہا کہ آپ نے بانی پی ٹی آئی کی رہائی کے لیے وقت بھی بتایا۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ میں نے نہ تو رہائی سے متعلق کوئی بات کی نہ ذکر کیا، حکومت نے کبھی بھی بانی پی ٹی آئی کی 20 دن میں رہائی کا وعدہ نہیں کیا۔ بیرسٹر گوہر کا یہ بھی کہنا ہے کہ دھرنا ختم کرنے کے بدلے بانی پی ٹی آئی کی 20 دن میں رہائی کی بات غلط ہے۔ واضح رہے کہ لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بانی پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان نے کہا تھا کہ حکومت نے بیرسٹر گوہر کو کہا تھا کہ سنگجانی میں بیٹھ جائیں، بانی پی ٹی آئی کو رہا کر دیں گے۔

انہوں نے کہا تھا کہ قافلے پہنچ گئے تو حکومت دباؤ کا شکارہوگئی، لوگ احتجاج کے لیےآنا شروع ہوئے تو حکومت نےخوف زدہ ہو کر بیرسٹر گوہر کو بلایا تھا۔ علیمہ خان کا کہنا تھا کہ حکومت نے دباؤ میں آکربیرسٹرگوہرکو بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے لیے جیل بھجوایا، حکومت نے کہا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کو 20 دن کے اندررہا کردیا جائے گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button