پاکستان

حکومت نے بجلی بنانےوالی کمپنیوں کو "نتھ” ڈالنےکی منصوبہ بندی

لازمی سروس ایکٹ کے تحت احتجاج اور ہڑتال پر پابندی ہوگی۔ ڈسکوز،این ٹی ڈی سی اور جنکوز یونین کی سرگرمیوں پر بھی پابندی عائد کر دی گئی

اسلام آباد(کھوج نیوز) سرکاری بجلی کمپنیوں کی نجکاری پر احتجاج سے بچنے کا منصوبہ تیارکرلیا گیا۔ وفاقی حکومت نے ڈسکوز،این ٹی ڈی سی اورجنکوزپرلازمی سروس ایکٹ نافذ کردیا۔ ذرائع کے مطابق لازمی سروس ایکٹ کے تحت احتجاج اور ہڑتال پر پابندی ہوگی۔ ڈسکوز،این ٹی ڈی سی اور جنکوز یونین کی سرگرمیوں پر بھی پابندی عائد کر دی گئی ۔

ذرائع  کے مطابق نجکاری کے خلاف ممکنہ طور پرڈسکوز، این ٹی ڈی سی اورجنکوزکی یونینزاور ملازمین احتجاج کرسکتے ہیں۔ وفاقی حکومت نے چھ ماہ کے لیے تمام پاور سیکٹر کے اداروں پر لازمی سروس ایکٹ نافذ کیا ہے، ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کارروائی ہوگی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button