پاکستان

حکومت نے بے لگام بجلی بحران پر قابو پا لیا، کون سے دوست ممالک تعاون کریں گے؟ بڑی خبر آگئی

چینی سولر کمپنی نے صوبائی حکومت کے ساتھ پنجاب میں سولر پینل کی تیاری اور اسمبلی پلانٹ لگانے کا معاہدہ طے کرلیا ہے: چوہدری شافع حسین

اسلام آباد(کھوج نیوز) حکومت نے بے لگام بجلی بحران پر قابو پا لیا ، کون کون سے دوست ممالک تعاون کریں گے؟ اس حوالے سے بڑی خبر سامنے آنے کے بعد عوام میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ۔

تفصیلات کے مطابق ایس آئی ایف سی کے تعاون سے چینی سولر کمپنی کا صوبائی حکومت کے ساتھ پنجاب میں سولر پینل کی تیاری اور اسمبلی پلانٹ لگانے کا معاہدہ طے پا گیا۔ پنجاب کے صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین اور چینی کمپنی "اے آئی کے او کے ساوتھ پیسیفک ریجن کے صدر ایلکس ہینگ نے معاہدے پر دستخط کیے۔چوہدری شافع حسین نے کہا کہ پنجاب حکومت 7000 ٹیوب ویلوں کو شمسی توانائی پر چلانے اور کم آمدنی والے افراد کو مفت یا آسان اقساط پر سولر پینل فراہم کرنے کا منصوبہ بنا رہی ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ گزشتہ پانچ مہینوں میں سولر انرجی کے فروغ کے لیے 21 غیر ملکی کمپنیوں کے نمائندوں سے ملاقات بھی کی گئی ہے، پنجاب میں کئی کمپنیوں نے اس شعبے میں سرمایہ کاری میں دلچسپی ظاہر کی ہے جبکہ حکومت نے بھی شمسی توانائی کے شعبے میں کمپنیوں کے ساتھ مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے۔ صوبائی وزیر شافع حسین نے اس موقع پر کہاکہ چینی کمپنی پنجاب میں پہلی "سولر پینلز بنانے والی فیکٹری لگائے گی جو اپنی مصنوعات مقامی مارکیٹ میں فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ برآمد بھی کرے گی، صنعتوں اور گھروں کو مہنگی بجلی سے بچانے کا واحد حل شمسی توانائی کا فروغ ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button