پاکستان

حکومت نے پی آئی اے اور روز ویلیٹ ہوٹل فروخت کرنے کا فیصلہ کس کے کہنے پر کیا؟

پی آئی اے کے ذمہ 742 ارب روپے کا قرضہ جس سے اسے پرائیویٹائز کرنا ضروری ورنہ قومی ایئر لائن کو بچانا حکومت کے بس کی بات نہیں ہے

لاہور(کھوج نیوز) وزیراعظم شہباز شریف کی حکومت نے قومی ایئر لائن پی آئی اے کو فروخت کرنے کا فیصلہ کس کے کہنے پر کیا؟ اس حوالے سے تمام تر تفصیلات منظر عام پر آگئی ہیں۔

کھوج نیوز ذرائع کے مطابق گذشتہ روز پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائن (پی آئی اے) کو فروخت کرنے کی منظوری دے دی گئی ہے یہ منظوری وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی سربراہی میں ہونے والی کابینہ کمیٹی برائے نجکاری کے اجلاس میں دی گئی۔ واضح رہے کہ وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے دو روز قبل انکشاف کیا تھا کہ پی آئی اے کے ذمہ 742 ارب روپے کا قرضہ ہے جس کی وجہ سے قومی ایئر لائن کا مستقبل بچانے کے لئے اسے پرائیویٹائز کرنا ضروری ہے ورنہ ملک کو درپیش معاشی عدم استحکام کی وجہ سے قومی ایئر لائن کو بچانا حکومت کے بس کی بات نہیں ہے۔ خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ روز ویلیٹ ہوٹل کی نجکاری بھی کرنا ہوگی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button