پاکستان

حکومت نے چیف جسٹس کو توسیع دی تو؟بانی پی ٹی آئی ایک بارپھر دھمکیوں پر اُتر آئے

بانی پی ٹی آئی عمران خان کا کہنا ہے کہ حکومت نے اگر مخصوص نشستوں کا فیصلہ نہیں مانا اور چیف جسٹس کو توسیع  دینے کی کوشش کی تو ہم احتجاج کریں گے

راولپنڈی(کھوج نیوز)حکومت نے چیف جسٹس کو توسیع دی تو؟بانی پی ٹی آئی ایک بارپھر دھمکیوں پر اُتر آئے۔رپورٹ کے مطابق بانی پی ٹی آئی عمران خان کا کہنا ہے کہ حکومت نے اگر مخصوص نشستوں کا فیصلہ نہیں مانا اور چیف جسٹس کو توسیع  دینے کی کوشش کی تو ہم احتجاج کریں گے۔ اڈیالہ جیل میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو میں عمران خان نے کہا کہ ہمارے حالات بنگلا دیش سے زیادہ برے ہیں۔ حسینہ واجد نے ارمی چیف،چیف جسٹس اور پولیس چیفس اپنے لگائےہوئےتھے اور  جماعت اسلامی سمیت تمام اپوزیشن کو دیوار سے لگایا تھا۔ یہ ساری چیزیں پاکستان میں بھی ہوئی ہیں اور ہو رہی ہیں۔

عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ الیکشن سے پہلے 9 مئی کے نام پر ہماری پارٹی پر کریک ڈاؤن کیا گیا۔ جنہوں نے 9 مئی کی فوٹیج چرائی انہوں نے ہی 9 مئی کیا۔ ہماری آدھی لیڈرشپ کو پکڑ کر جیل میں ڈالا اور آدھی لیڈرشپ انڈر گراؤنڈ ہوگئی باقیوں سے ویگو ڈالا کے ذریعے پارٹی چھڑوا دی گئی۔

انہوں نے کہا کہ چیف جسٹس اور الیکشن کمیشن ملے ہوئے تھے۔ آرمی چیف نے ان کی سپورٹ کی تھی لیکن 8 فروری کو ان کا ساراپلان ناکام ہو گیا۔ میرے اسٹیبلشمنٹ سے رابطے کا سن کر ان کی کانپیں ٹانگ جاتی ہیں۔ حکومت نے اگر مخصوص نشستوں کا فیصلہ نہیں مانا اور چیف جسٹس کو ایکسٹینشن دینے کی کوشش کی تو ہم احتجاج کریں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button