حکومت والے ڈرے ہوئے ہیں اسی لئے آئینی عدالت بنانا چاہتے ہیں،بانی پی ٹی آئی بھی بول پڑے
بانی پاکستان تحریک انصاف عمران خان نےکہا ہےکہ یہ ڈرے ہوئےہیں۔ آئینی ترمیم کا مقصد صرف مجھے جیل میں رکھنا ہے
راولپنڈی(کھوج نیوز)حکومت والے ڈرے ہوئے ہیں اسی لئے آئینی عدالت بنانا چاہتے ہیں،بانی پی ٹی آئی بھی بول پڑے۔رپورٹ کے مطابق بانی پاکستان تحریک انصاف عمران خان نےکہا ہےکہ یہ ڈرے ہوئےہیں۔ آئینی ترمیم کا مقصد صرف مجھے جیل میں رکھنا ہے۔ راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں قائم عدالت میں صحافیوں سےغیررسمی گفتگوکرتے ہوئے بانی پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ آئینی عدالت اس لیے بنانا چاہ رہے ہیں کہ یہ سپریم کورٹ سے ڈرے ہوئے ہیں۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ نئی ترامیم سے ملک کا مستقبل تباہ ہوجائے گا۔ آئینی ترمیم کا مقصد صرف مجھے جیل میں رکھنا ہے۔
انکا کہنا تھا کہ حکمرانوں نے عدلیہ کا بیڑا غرق کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ الیکشن فراڈ چھپانے کےلیے یہ سب کچھ کیا جارہا ہے۔ یہ ڈرے ہوئے ہیں کہ اگر الیکشن کھل گیا تو سب کچھ ریورس ہوجائے گا۔ بانی پی ٹی آئی نے یہ بھی کہا کہ یہ سمجھتے ہیں کہ ہم اس کے خلاف خاموش رہیں گے، ہم بھرپور احتجاج کریں گے۔