پاکستان

حکومت چاہتی ہےکہ میں چیف جسٹس رہوں تو پھر پارلیمنٹ فیصلہ کرے،تجزیہ کارنجم سیٹھی نےجسٹس قاضی فائزعیسیی کےدل کی بات کہہ دی

صحافی اورتجزیہ کارنجم سیٹھی نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کے چیف جسٹس "قاضی فائز عیسی کہتے ہیں کہ اگر حکومت چاہتی ہے کہ میں چیف جسٹس رہوں تو پھر کوئی ایسا اقدام کریں جس سے لگے کہ یہ میرا فیصلہ نہیں بلکہ پارلیمنٹ کا فیصلہ ہے

لاہور(کھوج نیوز)حکومت چاہتی ہےکہ میں چیف جسٹس رہوں تو پھر پارلیمنٹ فیصلہ کرے،تجزیہ کارنجم سیٹھی نےجسٹس قاضی فائزعیسیی کےدل کی بات کہہ بتادی۔رپورٹ کے مطابق معروف صحافی اورتجزیہ کارنجم سیٹھی نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کے چیف جسٹس "قاضی فائز عیسی کہتے ہیں کہ اگر حکومت چاہتی ہے کہ میں چیف جسٹس رہوں تو پھر کوئی ایسا اقدام کریں جس سے لگے کہ یہ میرا فیصلہ نہیں بلکہ پارلیمنٹ کا فیصلہ ہے دوسرا ایسا فیصلہ ہو کہ جو صرف میرے لیے نہ ہو بلکہ سب کے لیے ہو تاکہ یہ تاثر نہ جائے کہ یہ میرے لیے کیا گیا ہے۔

یہ امر قابل ذکر ہے کہ جسٹس قاضی فائز عیسیٰ بارہا اپنی مدت ملازمت میں توسیع لینے سے انکار کرچکے ہیں تاہم حکومت سمجھتی ہے کہ ابھی بہت سے معاملات عدالت میں ایسے موجود ہیں جن صرف اور صرف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی موجودگی میں ہی حل کیا جاسکتا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button