پاکستان

حکومت کابینظیر انکم، کفالت اور تعلیمی وظائف پروگرام سے متعلق بڑا اعلان

بینظیرانکم سپورٹ پروگرام میں مزید 5 لاکھ خاندان شامل، کفالت پروگرام کے تحت مستحق افراد کی تعداد 9.3 ملین سے بڑھا کر 10 ملین کرنے کا اعلان کیا گیا

اسلام آباد(کھوج نیوز) حکومت نے وفاقی بجٹ 2024-25ء میں بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام، کفالت اور تعلیمی وظائف پروگرام سے متعلق بڑا اعلان کرتے ہوئے عوام کو خوشخبری سنا دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیرخزانہ محمد اورنگزیب نے بجٹ پیش کرتے ہوئے کہا کہ بینظیرانکم سپورٹ پروگرام میں مزید 5 لاکھ خاندانوں کو شامل کیا جائیگا جب کہ بی آئی ایس پی میں27فیصد اضافے کے بعد رقم 597 ارب مختص کر رہے ہیں۔ کفالت پروگرام کے تحت مستحق افراد کی تعداد 9.3 ملین سے بڑھا کر 10 ملین کیا جا رہا ہے تعلیمی وظائف پروگرام میں مزید 10 لاکھ بچوں کا اندراج کیا جائے گا، جس کے بعد تعلیمی وظائف پروگرام میں بچوں کی تعداد 10.4 ملین ہوجائیگی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button