پاکستان

حکومت کام کرنا چاہتی ہے، اپوزیشن کرنے نہیں دیتی،اسپیکرقومی اسمبلی ایازصادق کی میڈیا ٹاک

ایاز صادق نے کہا کہ 2018ء کے بعد پیدا ہوئی مشکلات کم ہو رہی ہیں، حکومت آہستہ آہستہ بہتری کی طرف جا رہی ہے

منڈی بہاءالدین(کھوج نیوز)اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا کہنا ہے کہ حکومت کام کرنا چاہتی ہے، اپوزیشن کرنے نہیں دیتی۔منڈی بہاءالدین میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے  ایاز صادق نے کہا کہ 2018ء کے بعد پیدا ہوئی مشکلات کم ہو رہی ہیں، حکومت آہستہ آہستہ بہتری کی طرف جا رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ افراطِ زر کم ہو رہی ہے، زرِمبادلہ اور برآمدات بڑھ رہی ہیں۔اسپیکر پومی اسمبلی کا کہنا ہے کہ سب سے مشکل کام میرا ہے، میرا تعلق سب سے اچھا ہے۔ ایاز صادق کا یہ بھی کہنا ہے کہ پاکستان کا امریکا، روس، چین، سعودی عرب اور خلیجی ممالک سے اچھا تعلق ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button