حکومت کا خاتمہ؛ وزیراعظم کا فیصلہ کن اعلان
شہباز شریف کا کہنا ہے کہ ان کی اتحادی حکومت کی مدت 14 اگست کو ختم ہو جائے گی جس کے بعد الیکشن کمیشن آئندہ انتخابات کی تاریخ کا اعلان کرے گا
اسلام آباد(کھوج نیوز) وزیر اعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ ان کی اتحادی حکومت کی مدت 14 اگست کو ختم ہو جائے گی جس کے بعد الیکشن کمیشن آئندہ انتخابات کی تاریخ کا اعلان کرے گا۔
اسلام آباد میں ایجوکیشن انڈوومنٹ فنڈ اور قومی نصاب کے آغاز کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم کہا کہ آئی ایم سے معاملات طے پاچکے ہیں۔ بس پیسے آنا ‘باقی ہیں۔ ’یہ ہمارے لیے لمحہ فخریہ نہیں لمحہ فکریہ ہے، یہی دعا ہے کہ جلد آئی ایم ایف سے جان چھوٹ جائے۔
شہباز شریف کا کہنا تھاکہ جدید تعلیم کے ذریعے ہی پاکستان کی ترقی و خوشحالی ممکن ہے کیوںکہ جتنی بھی قومیں اس وقت دنیا میں ترقی یافتہ ہیں انہوں نے تعلیم کے ذریعے ترقی حاصل کی ہے۔
وزیراعظم شہباز شریف نے کہاکہ پنجاب انڈوومنٹ فنڈ کو جلد ہی پاکستان انڈوومنٹ فنڈ بنایا جائے گا جس کے لیے حکومت نے 14 ارب روپے مختص کردیے ہیں،انہوں نے نے بتایا کہ ان کی پنجاب حکومت نے 2008 میں یہ فنڈ قائم کیا تھا جس سے ہزاروں غریب طلبا مستفید ہوچکے ہیں۔