پاکستان

حکومت کا ساتھ دیں ورنہ قومی اسمبلی توڑنےکا آپشن کھلا ہے،بلاول بھٹو اور مولانا فضل الرحمٰن کو پیغام پہنچا دیا گیا

پچھلے کچھ دنوں سے پیپلز پارٹی اور مولانا فضل الرحمٰن کی جانب سے شہبازشریف حکومت کے خلاف وفاقی بجٹ کی منظوری کے حوالے سے شدید کشمکش دیکھنے میں آرہی تھی

اسلام آباد(کھوج نیوز) حکومت کا ساتھ دیں ورنہ قومی اسمبلی توڑنے کا آپشن کھلا ہے ،یہ پیغام جمعیت علماء اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن اور چئیرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو کو پہنچادیا گیا۔واضح ہو کہ پچھلے کچھ دنوں سے پیپلز پارٹی اور مولانا فضل الرحمٰن کی جانب سے شہبازشریف حکومت کے خلاف وفاقی بجٹ کی منظوری کے حوالے سے شدید کشمکش دیکھنے میں آرہی تھی،جس پر طاقتور حلقے حرکت میں آگئے اور انھوں نے مولانا فضل الرحمٰن اور بلاول بھٹو کو دوٹوک پیغام پہنچایا ہے کہ وفاقی بجٹ پاس کروانے میں حکومت کے ساتھ تعاون کیا جائے بصورت دیگر قومی اسمبلی توڑ دی جائے گی اور دوبارہ انتخابات کروائے جائیں گے۔اس سے قبل اسٹیبلشمنٹ کی جانب سے وفاق مخالف سرگرمیوں کی وجہ سے وزیراعلیٰ خیبرپختوخوا علی امین گنڈاپور کو بھی انتہائی سخت الفاظ میں پیغام دیا تھا کہ اگر وہ اپنی حرکتوں سے باز نا آئے تو صوبے میں گورنر راج یا ایمرجنسی لگا دی جائے گی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button